آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ اختتامی مرحل کی طرف گامزن، سیمی فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

جمعرات 22 جنوری 2015 12:52

آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ اختتامی مرحل کی طرف گامزن، سیمی فائنل مرحلہ ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)آسٹریلوی بگ بیش ٹی 20 لیگ اختتامی مرحل کی طرف گامزن، سیمی فائنل مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا اس سلسلے میں لیگ کا پہلا سیمی فائنل 24 جنوری کو اوول، ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 25 جنوری کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل تھی۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ آٹھ میچ کھیلے۔ لیگ میچز میں چار ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے مابین سیمی فائنلز مقابلے بالترتیب 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 جنوری کو آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا۔