پی سی بی نے کھلاڑیوں کے عالمی ایونٹ کے دور ان سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد کر دی
جمعرات 22 جنوری 2015 12:53
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے عالمی ایونٹ کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹس (سوشل میڈیا) کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں درج شرائط کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ میرا ذاتی طور پر ماننا ہے کہ ان ویب سائٹس پر صرف وہ لوگ موجود ہوتے ہیں جن کے پاس بہت فارغ وقت ہو اور میرا نہیں خیال کہ ہمارے کھلاڑیوں کے پاس کرکٹ پر توجہ اور ورلڈ کپ کپ میں بہتری کارکردگی کے بجائے دیگر چیزوں کیلئے اتنا فارغ وقت ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بورڈ نہیں چاہتا کہ کھلاڑی کسی تنازع میں ملوث ہوں جو عام طور پر اسی صورت میں رونما ہوتے ہیں جب ا?پ سوشل میڈیا سائٹس پر سرگرم ہوں۔
نوید چیمہ نے کہا کہ جس کسی نے بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھانے اور کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ پابندی لگائی گئی ہے تاکہ ان کی دھیان نہ بٹے انہوں نے کہا کہ اس پابندی کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ ہم کھلاڑیوں سے اسکول کے بچوں جیسا رویہ روا رکھنا چاہتے ہیں بلکہ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی ذمے داری سمجھتے ہوئے ملک کے صحیح معنوں میں بہترین سفیر ثابت ہوں گے۔قومی ٹیم کے منیجر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں اپنے اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ اہلخانہ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم انہیں ورلڈ کپ میں فیملیز کو ساتھ رکھنے اجازت نہیں نوید چیمہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف جارحانہ مگر بھرپور جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ میچ کے دوران کسی قسم کی فقرے بازی یا ایسے تاثرات نہ دیں جس سے دونوں ٹیموں یا شائقین کے درمیان تناوٴ پیدا ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.