پیٹرولیم بحرا ن نے حکمرا ن جما عت میں مو جو د سیا سی اختلا ف کو بھی بے نقا ب کر ڈالا
جمعرات 22 جنوری 2015 13:04
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) ملک میں حالیہ پٹرولیم بحران نے نہ صرف موجودہ حکمران جماعت کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے اندر موجود سیاسی اختلافات بھی سامنے آگئے ہیں اور پارٹی میں یہ بحث شدت سے جاری ہے کہ آیا پٹرولیم بحران سیاسی نااہلی تھی یا سرکاری طور پر اس میں غفلت برتی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) میں موجود بااثر سیاسی شخصیات اس معاملے پر اپوزیشن کی تنقید سے بچنے کیلئے اس بات کے حامی ہیں کہ وفاقی کابینہ کے کچھ وزراء کی اس بحران پر قربانی دے دی جائے ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پٹرولیم بحران پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کے بعد حکمران جماعت اپنے آپ کو اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملوں سے بچانے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں پٹرولیم بحران پر ہونے والے ہنگامی اجلاس میں بھی شدت سے غور کیا گیا اور وزیراعظم کی جانب سے اس بحران پر وزراء کو ہٹانے اور کچھ وزراء کے محکموں کی تبدیلی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کیونکہ حکومت کا یہ خیال ہے کہ عہدے تبدیل کرنے یا ایک وزیر کو گھر بھیجنے سے حکومت کو اپوزیشن کے حملوں کیخلاف اپنے چہرے کو بچانے میں مدد ملے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.