سوہا علی کی شادی 25 جنوری کو ہو گی

جمعرات 22 جنوری 2015 13:27

سوہا علی کی شادی 25 جنوری کو ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)بالی وڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔سوہا علی کی شادی ان کے دیرینہ دوست اور اداکار کنال کیمو سے ہو رہی ہے۔36 سالہ سوہا علی اور 31 سالہ کنال کی گذشتہ سال پیرس میں منگنی ہوئی تھی۔دونوں نے سال 2009 میں فلم ’99‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

شادی کی تقریب 25 جنوری کو بہت سادگی سے ان کے گھر پر ہی ہو گی۔

(جاری ہے)

سوہا علی کی والدہ اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:’سوہا نے مجھے ہمیشہ اپنی زندگی کا حصہ بنائے رکھا ہے۔ چاہے وہ سکول ہو، یونیورسٹی ہو یا پھر کام پر پہلا دن، سوہا نے ہمیشہ مجھے سب کچھ بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ اب اس کی شادی ہونے والی ہے اور میں اب اس کی شادی شدہ زندگی میں دخل نہیں دوں گی اور ہم ہمیشہ دوست رہیں گے۔شرمیلا نے یہ بھی کہا کہ انھیں شادی والے دن ’ٹائیگر‘ یعنی ان کے مرحوم شوہر منصور علی پٹودی کی بہت یاد آئے گی۔