فواد خان کو اب کرینہ کپور کے مدِمقابل کاسٹ کر لیاگیا

جمعرات 22 جنوری 2015 13:32

فواد خان کو اب کرینہ کپور کے مدِمقابل کاسٹ کر لیاگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)پاکستانی اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں فتوحات کا سلسلہ آگے بڑھتا جارہا ہے اور اب انہیں کرینہ کپور کے مدمقابل کاسٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ فواد خان کو مدھر بھنڈارکر نے اپنی فلم”میڈم جی“ میں پریانکا چوپڑا کے مقابل کاسٹ کیا ہے اور اب انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹار کوابھیشیک چوبے کی فلم”اڑتا پنجاب“ میں بھی اہم کردار کی پیشکش ہوئی ہے۔

یہ کردار پہلے ایوشمان کھرانہ کو دیا جارہا تھا مگر اب اس کے لیے فواد خان کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں فواد کے ساتھ کرینہ کپور کی جوڑی بنائی گئی ہے جبکہ شاہد کپور اور عالیہ بھٹ بھی اس کی مرکزی کاسٹ کا حصہ ہیں۔