کامیڈین افتخار ٹھاکر او رپاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کے درمیان میچ پڑ گیا

جمعرات 22 جنوری 2015 13:35

کامیڈین افتخار ٹھاکر او رپاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کے درمیان میچ پڑ ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) فلم ، ٹی وی وتھیٹر کے مقبول کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر او رپاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کے درمیان میچ پڑ گیا جس پر افتخار ٹھاکر نے اپنے داؤ پیچ استعمال کیے مگر کبڈی کے کھلاڑیوں نے ان کا ایک بھی داؤ چلنے نہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے کامیڈی شو ”مذاق را ت “میں پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مدعو کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کی آمدپر تمام فنکاروں نے کھلاڑیوں سمیت ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈلا جبکہ کامیڈین نے کھلاڑیوں پر جگتوں کی بارش کردی جس پر تمام کبڈی کے کھلاڑی ہنس ہنس کر نڈھال ہوگئے ۔اس موقع پر افتخار ٹھاکر اور کھلاڑیوں کے درمیان کبڈی میچ بھی کھیلا گیا لیکن کبڈی کھلاڑیوں نے افتخار ٹھاکر کا ایک بھی داؤ چلنے نہیں دیا ۔ اس کے بعد ایک کھلاڑی نے افتخار ٹھاکر کو کاندھوں پر اٹھا کر ڈھول کی تھاپ پر خوب ر قص کیا جس پر حاضرین نے فنکار اورکھلاڑیوں کو زبردست تالیاں بجاکر خوب داددی ۔

متعلقہ عنوان :