معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نجی ٹی وی کے ہفتہ وار پروگرام ”ویک اینڈ ودنادیہ جمیل “میں شرکت

جمعرات 22 جنوری 2015 13:38

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نجی ٹی وی کے ہفتہ وار پروگرام ”ویک ..

لاہو ر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء ) معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے نجی ٹی وی کے ہفتہ وار پروگرام ”ویک اینڈ ودنادیہ جمیل “میں شرکت کی جس میں پروگرام کی میزبان نادیہ جمیل نے ان سے ان کی گھریلو اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عام زندگی میں وہ انتہائی سادہ غذا استعمال کرتی ہیں جبکہ شلوا ر قمیض ان کا پسندیدہ لباس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے ساتھ فلاحی اورسماجی کا موں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہوں اور غریب نادار لوگوں کو مفت قانونی خدمات فراہم کرتی ہوں ۔ میزبان نادیہ جمیل کی فرمائش پر عاصمہ جہانگیر نے میڈم نور جہاں کا پنجابی گانا بھی گا کر سنایا جس پر نادیہ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گانا سنا کر مجھے حیران کردیا ہے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ آپ اتنا اچھا گاسکتی ہیں۔