مشہور فلمی جوڑی شاہ رخ اور کاجل پھر اکٹھے نظر آئیں گے

روہت شیٹی اپنی نئی فلم میں کاجل کو لانے کی کوششوں میں، ورون دھون بھی ہوں گے

جمعرات 22 جنوری 2015 13:41

مشہور فلمی جوڑی شاہ رخ اور کاجل پھر اکٹھے نظر آئیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) بالی ووڈ کی مشہور رومانوی فلمی جوڑی اداکار شاہ رخ خان اور کاجل اب ڈائریکٹر روہت شیٹی کی نئی فلم میں ایک مرتبہ پھر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ اور کاجل قبل ازیں 2010ء میں آنے والی فلم ”مائی نیم از خان “ میں اکٹھے نظر آئے تھے، اب اطلاعات ہیں کہ یہ دونوں اب روہت شیٹی کی اگلی فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا ہے میں ایک ساتھ پھر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

2013 ”چنائی ایکسپریس“ فلم کی کامیابی کے بعد روہت شیٹی پھر سے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور اس نئی فلم میں شاہ رخ کے برابر میں ورون دھون بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ دونوں اداکاروں کا فلم میں کردار بھائیوں کا ہے اور اب اطلاع ہے کہ روہت شیٹی اس فلم میں ہیروئن کے کردار کے لیے کاجل کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :