شاہ رخ خان کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد گیارہ ملین سے تجاوز کر گئی

جمعرات 22 جنوری 2015 13:43

شاہ رخ خان کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد گیارہ ملین سے تجاوز کر گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد گیارہ ملین سے تجاوز کر گئی۔ جس کے بعد امیتابھ بچن کے بعد وہ ٹویٹر مداحوں کی اتنی بڑی تعداد پانے والے دوسری بھارتی شخصیت بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنگ خان نے جنوری 2010ء میں ٹویٹر جوائن کیا تھا۔ اس سے پہلے امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد ٹویٹر پر 12.8 ملین تھی جبکہ ٹویٹر کی دیگر مقبول ترین شخصیات میں عامر خان 10.8 ملین‘ سلمان خان 9.13 ملین‘ پریانک چوپڑا 8.51 ملین مداحوں کے ساتھ ٹویٹر میں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :