دپیکا پڈکون اور میرے درمیان کوئی اختلافات نہیں‘ سوئم کپور

جمعرات 22 جنوری 2015 13:46

دپیکا پڈکون اور میرے درمیان کوئی اختلافات نہیں‘ سوئم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)بالی وڈ اداکار سوئم کپور نے کہا ہے کہ میرے اور دپیکا پڈکون کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں اور نہ ہی میں نے ایوارڈ شو کے دوران ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ میرا نہ تو دپیکا سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی میں نے کسی ایوارڈ فنگشن تقریب میں انکے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا۔ انہون نے کہا کہ حالیہ ایوارڈ شو کے دوران مجھے یہ تک پتہ نہیں تھا کہ دپیکا بھی اس شو میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت میں دپیکا کا بہت احترام کرتی ہوں اور وہ بھی میرے ساتھ ہمیشہ بہت ہی عزت و احترام سے پیش آتی ہیں۔