فاسٹ باؤلر جنید خان ورلڈ کپ 2015ء سے باہر ہوگئے

جمعرات 22 جنوری 2015 14:03

فاسٹ باؤلر جنید خان ورلڈ کپ 2015ء سے باہر ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22۔جنوری 2015ء ) فاسٹ باؤلر جنید خان ورلڈ کپ 2015ء سے باہر ہوگئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ز نے جنید خان کو مکمل آرام کر مشورہ دیتے ہوئے ٹریننگ کرنے سے بھی منع کر دیا ہے جس کے بعد فاسٹ باؤلر کے میگا ایونٹ کھیلنے کے چانسز ختم ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

25سالہ فاسٹ باؤلر گزشتہ ہفتے لاہور میں ورلڈ کپ کے لیے لگائے گئے کیمپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے ، انہو ں نے ا ب تک 48ایک روزہ میچوں میں 25.90کی اوسط سے 75وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔