متنازع تصویر: کرینہ کی سکیورٹی میں اضافہ

جمعرات 22 جنوری 2015 16:35

متنازع تصویر: کرینہ کی سکیورٹی میں اضافہ

دائیں بازو کی ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک متنازع تصویر شائع ہونے کے بعد اداکارہ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وی ایچ پی نے ایک تصویر شائع کی تھی جس میں اداکارہ کا آدھا چہرہ نقاب میں چھپایا گیا جبکہ آدھے بے نقاب حصے پر پر بندی اور سیندور لگا نظر آرہا ہے۔ ہندوستان کے مقامی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نام نہاد 'لَو جہاد' کے خلاف ایک انتباہ کے طور پر اس تصویر کے سامنے آنے کے دو ہفتے بعد کرینہ کپور کی ذاتی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔