پشاور میں پیٹرول بحران پر قابو پا لیا گیا

جمعرات 22 جنوری 2015 19:23

پشاور میں پیٹرول بحران پر قابو پا لیا گیا

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں پیٹرول بحران پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ پی ایس او سمیت پرائیویٹ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی بھاری مقدار پشاور منتقل کر دی ہے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور کے رنگ روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بند ہونے والے پیٹرول پمپس دوبارہ کھل گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیٹرول کی ترسیل میں کمی کے باعث شہر میں بحران پیدا ہوا تھا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے سخت نوٹس کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی بھاری مقدار پشاور کے پیٹرول پمپوں کو فراہم کی گئی ہے ۔

جس کے بعد پشاور میں پیٹرولیم منصوعات کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی پیٹرولیم منصوعات کا بحران پیدا ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :