لاہور، کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کر نیوالے 18افراد گرفتار

جمعرات 22 جنوری 2015 20:32

لاہور، کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کر نیوالے 18افراد گرفتار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار ٹیموں نے شہر کے مختلف علا قوں میں کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کر نے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے18افراد کو گرفتار کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے پرتحصیل (رائے ونڈ)میں09افراد،تحصیل (شالیمار)میں 04افراد،تحصیل(ماڈل ٹا ؤن)میں 03افراد اور ڈی او(سول ڈیفنس)نے 02افراد کو گرفتار کروایا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں پٹرول کو بلیک کر کے گرانفروشی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :