سابق تھائی وزیر اعظم پر کرپشن مقدمے میں فرد جرم عائدہونیکا امکان

جمعہ 23 جنوری 2015 11:19

سابق تھائی وزیر اعظم پر کرپشن مقدمے میں فرد جرم عائدہونیکا امکان

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک پر کرپشن کے مقدمے میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھالینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک کو چاولوں کی اسکیم میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مارکیٹ سے دوگنی قیمت پر چاولوں کی خریداری کی جس سے ملک کو بھاری نقصان ہوا اور انہیں 2011 میں انتخابات جیتنے میں مدد ملی۔الزام درست ثابت ہونے پر انہیں 5 سال کے لئے سیاست کرنے پر پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :