یہ بلی ہے یا بلا؟ جی نہیں، یہ بیک وقت بلی بھی ہے اور بلا بھی

جمعہ 23 جنوری 2015 11:32

یہ بلی ہے یا بلا؟  جی نہیں، یہ بیک وقت  بلی بھی ہے اور بلا بھی

مٹن (Mittens)بیک وقت بلی بھی ہے اور بلا بھی۔ نیوفاؤنڈ لینڈ، کینیڈا کی کولن کلارک مرفی کو 2014 میں ایک ایسی بلی ملی جو بیک وقت بلی بھی ہے اور بلا بھی۔کولن پہلی دفعہ اسے جب جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی اور اس نے بتایا کہ اس میں بلے اور بلی دونوں کے خواص ہیں تو کولن حیران رہ گئی۔

(جاری ہے)

کولن نےکہا ہے کہ وہ اس بلی کی جنس کی تبدیلی کا آپریشن کرانا چاہتی ہے۔ کولن چاہتی تھی کہ مٹن آپریشن کے بعد بلی بنے مگر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مٹن کو بلا بنایا جائے، جس پر کولن رضامند ہو گئی ہے۔مٹن کی جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے لیے 1500 ڈالر درکار ہونگے۔ آپریشن کی رقم کے انتظام کرنے میں کولن کے دوست احباب اس کی مدد کریں گے۔