جعلی ڈاکٹر۔۔۔وہ بھی امریکہ میں۔۔۔ اوپر سے صرف 17 سال کا

جمعہ 23 جنوری 2015 11:32

جعلی ڈاکٹر۔۔۔وہ بھی امریکہ میں۔۔۔ اوپر سے صرف 17 سال کا

17 سال نوجوان ڈاکٹر بن کر ایک ماہ تک ہسپتال کے سٹاف اور مریضوں کو ماموں بناتا رہا۔ ایک 17 سالہ نوجوان فلوریڈا کے ایک ہسپتال میں ایک ماہ تک ڈاکٹر بن کر سٹاف اور مریضوں کو بے وقوف بناتا رہا۔ ویسٹ پام بیچ کے سینٹ میری میڈیکل سنٹر(St Mary's Medical Center) کی ایک مریضہ نے ہی ہسپتال انتظامیہ کو اس کے بارے میں اطلاع دے کر اس کا بھانڈا پھوڑا۔ نوجوان ایک ماہ تک سفید کوٹ پہنے ، سینتھو سکوپ پکڑے اور منہ پر سرجیکل نقاب لگائے گائناکالوجی اور زچہ بچہ وارڈ میں مٹرگشت کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سباسچین، جو ہسپتال میں آؤٹ ڈور میں کام کرتے ہیں ،نے کہا کہ یہ نوجوان تمام مریضوں کو اپنا تعارف ڈاکٹر رابنسن کہہ کر کراتا تھا۔ ہسپتال کے ایک دوسرے ڈاکٹر، ڈاکٹر کینٹ نے کہا کہ اس نوجوان کو دیکھ کر پہلا احساس میرے دل میں یہی ہوا کہ اب میں بوڑھا ہوگیا ہو، کیونکہ اب نوجوان ڈاکٹر ہر سال مزید کم عمر ہوتے جا رہے ہیں۔ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نوجوان نےکبھی کسی مریض کا علاج کرنے کی کوشش نہیں کی۔اس نوجوان کےخلاف کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا۔ اس کی ماں کا کہنا ہے کہ اُس کا بیٹا بیمار ہے اور ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ادویات کو کھانے سےانکار کر دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :