شاہ عبد اللہ کی وفات کے بعد پہلا جھٹکا

جمعہ 23 جنوری 2015 11:34

شاہ عبد اللہ کی وفات کے بعد پہلا جھٹکا

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ کے انتقال لے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے شاہ عبداللہ کی وفات کے بعد نیو یارک میں تیل کے مارچ کے سودوں میں تین اعشاریہ ایک فی صد کا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ایشیائی منڈی میں تیل کی قیمت میں فی بیرل ایک اعشاریہ پانچ آٹھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اور یہاں بھی ارچ کے سودوں میں اضافہ دیکھا گیا جو کہ دو اعشاریہ دو پانچ فی صد تک بڑھ گئے ہیں۔