پابندی کا شکار سپن باؤلر سعید اجمل کا بائیو مکینک ٹیسٹ کل ہوگا

جمعہ 23 جنوری 2015 11:45

پابندی کا شکار سپن باؤلر سعید اجمل کا بائیو مکینک ٹیسٹ کل ہوگا

چنائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء)پابندی کا شکار سپن باؤلر سعید اجمل کا بائیو مکینک ٹیسٹ کل ہفتہ کو ہوگا بھارت میں موجود سپن باؤلر سعید اجمل نے بتایا کہ وہ دوسرا سمیت تمام ڈلیوریز کا ٹیسٹ دینگے۔ وہ فرنٹ لائن باولر کی حیثیت سے ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں۔سعید اجمل نے بتایا کہ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے ،وہ پر امید ہیں کہ کامیاب ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

جادوگر اسپنر نے خوشخبری سنائی کہ انہوں نے نئی ڈلویریز پر بھی کام کیا سعید اجمل نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ سے دستبردای کے فیصلے پر قائم ہیں اور موثر باولر کی حیثیت سے واپس آنا چاہتے ہیں۔سعید اجمل نے کہا کہ میں نے اپنے باؤلنگ ایکشن کو بھی تبدیل کیا ‘ سخت محنت سے ایک نئی ورائٹی بھی ایجاد کی امید ہے اپنا ٹیسٹ کلیر کر لوں گا۔ سعید اجمل نے کہاکہ میں نے خود کو کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے فٹ نہیں سمجھا اس لئے ٹیم میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا۔ ٹیم میں دوبارہ فرنٹ لائن باؤلر بن کر واپس آنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ ایکشن میں پانچ ڈیلوریز کا ٹیسٹ دوں گا۔ کوئی ایک ڈیلوری ناکام ہوئی تو اسی ورائٹی پر پابندی لگے گی۔