ورلڈ کپ مشن پر جانے والی ٹیم پاکستان آکلینڈ پہنچ گئی

جمعہ 23 جنوری 2015 11:48

ورلڈ کپ مشن پر جانے والی ٹیم پاکستان آکلینڈ پہنچ گئی

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) ورلڈ کپ مشن پر جانے والی ٹیم پاکستان آکلینڈ پہنچ گئی ہے جہاں میگاایونٹ سے پہلے وہ نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا 32 گھنٹہ کا سفر طے کر نیکے بعد آکلینڈ پہنچی پاکستانی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد آرام کو ترجیح دی پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی اور برسبین سے آکلینڈ پہنچی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 31 جنوری اور3 فروری کو کھیلے جائینگے جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا 15فروری کو بھارت سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :