ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو لگاتار 10ویں برس دنیا کا امیر ترین فٹبال کلب قرار دیدیا گیا
جمعہ 23 جنوری 2015 11:48
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو لگاتار 10ویں برس دنیا کا امیر ترین فٹبال کلب قرار دیا گیا ہے میڈیا رپور ٹ کے مطابق 2013-2014 میں کمائی کے لحاظ سے مانچسٹر یونائیٹڈ چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے ‘ ریئل میڈرڈ کا روایتی حریف بارسلونا چوتھی پوزیشن پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ لگاتار آٹھ سال تک امیر ترین کلبوں میں سرفہرست رہ چکا ہے اس کے علاوہ چیلسی، آرسنل، لیور پول،مانچسٹر سٹی کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ڈیلائٹے کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بائرن میونخ تیسری، بارسلونا چوتھی اور پیرس سینٹ جرمین پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ڈیلائٹے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 امیر ترین فٹبال کلبوں کی مجموعی کمائی 14 فیصد اضافے کے بعد چھ اعشارہ دو ارب یورو تک پہنچ گئی ہے۔(جاری ہے)
ریئل میڈرڈ نے گذشتہ سال یورپین کپ اور میڈرڈ کے ہی کلب ایتھلیٹکو میڈرڈ کو شکست دے کر چیمپیئنز لیگ جیتی تھی اور اس کی کمائی 54 کروڑ 95 لاکھ یورو تک پہنچ گئی۔
ریئل میڈرڈ کے نشریات کے حقوق اور اشتہارات کی مد میں ہونے والی آمدن میں آٹھ سے نو فیصد تک اضافہ ہوا۔ڈیلائٹیکے سینئر مینجر آسٹن ہولیہان کے مطابق پریمیئر لیگ کے نئے نشریاتی معاہدے کی نتیجے میں آمدن میں بڑا اضافہ ہوا۔حقیقت میں 2013-2014 کے دوران پریمیئر لیگ میں شامل تمام کلبوں کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ 20 امیر کلبوں سے آٹھ انگلش کلبوں نے نشریاتی حقوق کے ضمن میں ایک اعشاریہ ایک ارب یورو کمائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.