ارباب رحیم جمہوریت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، شرجیل میمن

جمعہ 23 جنوری 2015 11:49

ارباب رحیم جمہوریت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ارباب غلام رحیم کو جمہوریت راس نہیں آتی اور نہ ہی کبھی ان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب غلام رحیم بھول گئے ہیں کہ ان کے دور میں بڑے بڑے سانحات ہوئے ہیں اور ان ہی کے دور حکومت میں بے نظیر بھٹو بھی شہید ہوئی تھیں۔ لیکن اب وہ دوسی حکومتوں پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ خواہ مخواہ کی پیشن گوئیاں بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارباب رحیم حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں 45 ٹارگٹ کلرز کو پے رول پر ملک سے فرار کروا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :