امید ہے شاہد آفریدی اپنے کیریئر کے آخری میگا ایونٹ کو یادگا ر بنائیں گے :جیف لاسن

جمعہ 23 جنوری 2015 12:10

امید ہے شاہد آفریدی اپنے کیریئر کے آخری میگا ایونٹ کو یادگا ر بنائیں ..
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23۔جنوری 2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کوچ جیف لاسن کو شاہد آفریدی سے آخری ورلڈ کپ یادگار بنانے کی توقع ہے ۔انکا کہنا ہے کہ جب آپ فٹ ہوں تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی ہے ، آفریدی اچھی باؤلنگ اور پاور ہٹنگ کر تے ہیں اس لیے مجھے امید ہے کہ اپنے کیریئر کے آخری میگا ایونٹ کو اپنی کاکر دگی سے یادگار بنانے میں کامیاب رہیں گے ۔

(جاری ہے)

لاسن کا مزید کہنا تھا کہ شا ہد آفریدی اپنے کپتان بننے کا ایجنڈا ختم کر چکے ہیں اور پوری توجہ پاکستان ٹیم پر مرکوز کیے ہوئے ہیں ،وہ نا صرف وکٹیں لیتے ہیں بلکہ رنز کی رفتار بھی روکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :