مشہور کلاسیکل بالی وڈ فلم ”شعلے “کو نیا روپ دیا جارہا ہے

جمعہ 23 جنوری 2015 12:29

مشہور کلاسیکل بالی وڈ فلم ”شعلے “کو نیا روپ دیا جارہا ہے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) مشہور کلاسیکل بالی وڈ فلم ”شعلے “کو نیا روپ دیا جارہا ہے اور اینی میٹڈ اسٹائل میں پرستاروں کے لیے بہت جلد پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ستر کی دہائی کی سپر ڈوپر فلم شعلے، جس کی مقبولیت میں گزرے وقت کے باوجود کوئی کمی نہیں آئی، آج تک اس فلم کا ہرکردار اور ہر ڈائیلاگ چاہنے والوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔گبر سنگھ ہوں ، ٹھاکر، بسنتی یا پھر جے اور ویرو، یہ سارے کردار سب کے من پسند ٹھہرے ہیں - حال ہی میں شعلے کو تھری ڈی اسٹائل میں پیش کیا گیا اور اب پروڈکشن ہاوٴس ذرا اور ہٹ کر سوچ رہا ہے۔پتا چلا ہے کہ اس کلاسیکل مووی کا بن گیا ہے اینی میٹڈ ورڑن، جس کا پریمیر سنیما گھر میں نہیں بلکہ بچوں کے چینل پر ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :