مس یونیورس کا مقابلہ پرسوں ہوگا

جمعہ 23 جنوری 2015 12:34

مس یونیورس کا مقابلہ پرسوں ہوگا

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء)مس یونیورس کیانتخاب کیلئے مقابلہ پرسوں 25 جنوری کوہوگا۔ حسیناوٴں کافلوریڈا پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کے شہر ڈورل کا ہے یہ نظاراجہاں کیا گیا رنگوں سے بھرے ایونٹ کا اہتمام ، دنیا بھر سے آئی ان پری وش ماڈلز کی جھلک عوام کو دکھائی گئی، جو تھیں سوار اسٹیج بنی گاڑی پر،ہاتھ ہلا ہلا کر خوشی کا اظہار کررہی تھیں۔

پریڈ دیکھنے کیلئے بڑے ہی کیا ننھے منے چھٹکے بھی خوب پہنچے ہوئے تھے جو خوب چہکتے بھی رہے اور پھر شام ڈھلی تو ان دلکش ماڈلز کی ڈورل آمد کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا۔سب نے زیب تن کررکھے تھے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات۔۔ سب کی تھیں ادائیں دلوں کو گھائل کرتی ، جبکہ پچیس جنوری کو پتہ لگے گا کہ کس خوش نصیب دوشیزہ کے سر پر مس یونیورس کا جگمگاتا تاج سجے گا-