سہ ملکی سیریز ،انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 304رنز کا ہدف

جمعہ 23 جنوری 2015 12:35

سہ ملکی سیریز ،انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 304رنز کا ہدف
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23۔جنوری 2015ء ) اوپنر این بیل کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں جیت کے لیے 304رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ بیلی رائیو اوول ،ہوبارٹ میں کھیلے جارہے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کر نے کی دعوت دی ۔انگلش اوپنرز نے آسٹریلیا کی اس دعوت کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 113رنز بناڈالے ، معین علی 46رنز بنا کر فالکنر کا شکار بنے ۔

(جاری ہے)

جیمز ٹیلر بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 5رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے۔ جو روٹ نے این بیل کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کی شراکت میں 121رنز کا اضافہ کیا جس دوران این بیل نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی چوتھی سنچری سکور کی ۔وہ125گیندوں پر کیریئر بیسٹ 141رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انکے آؤ ٹ ہونے کے بعد انگلش بلے باز تیز سکور کرنے کے چکر میں وکٹیں گنواتے رہے جس کے با عث انگلینڈ مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 303رنز بنا سکا ۔ جو روٹ 69اور بٹلر 25رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ساندھو نے 2اور سٹارک ، فالکنر ، کمنز اور ہینریکس نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :