نصرت فتح علی خان میرے روحانی استاد ہیں ،ان کی شخصیت سے بڑا متاثر ہوں‘ بلال سید

جمعہ 23 جنوری 2015 12:57

نصرت فتح علی خان میرے روحانی استاد ہیں ،ان کی شخصیت سے بڑا متاثر ہوں‘ ..

لاہو ر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار بلال سید نے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان میرے روحانی استاد ہیں ،میں ان کی شخصیت سے بڑا متاثر ہوں ، میں نے گلوکاری کے میدان میں مقام بڑی محنت سے حاصل کیا ہے جس پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بلال سید نے کہا کہ زندگی میں مشکلوں سے گھبراتا نہیں ہوں بلکہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

عام زندگی میں سادہ طبیعت کا مالک ہوں ،دوست کم بناتا ہوں مگر دوست او ردشمن کی پہچان رکھتا ہوں ۔ جدوجہد کے دنو ں میں کوئی دوست نہیں ہوتا مگر جب خدا مقام عطا کرتا ہے تو سب دوست بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فن کا مظاہرہ کرچکا ہوں مگر جو پیار اور محبت اپنی قوم سے ملتا ہے وہ میرے لئے سرمائے حیات ہے ۔ اپنے ہر گانے میں نوجوان نسل کے جذبات کو خاص اہمیت دیتا ہوں بے ہنگم اور غیر اخلاقی گانے مجھے نا پسند ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں بلال سعید نے کہا کہ پاکستان میں پاپ میوزک تیزی سے مقبول ہو اہے ،نوجوان گلوکاروں کو میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس طرف رخ کرنا چاہیے ۔