بھارتی فلم میں کوئی ایسا کردار قبول نہیں کرونگی جس سے مجھے شرمندگی برداشت کرنی پڑے ‘ مائرہ خان

جمعہ 23 جنوری 2015 12:57

بھارتی فلم میں کوئی ایسا کردار قبول نہیں کرونگی جس سے مجھے شرمندگی ..

لاہو ر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی مقبول اداکارہ وماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد متعین نہیں کی جاسکتی ہے ،جدھر اچھا کام ہورہا ہوتاہے فنکار ادھر کا رخ کرلیتا ہے مگر ہمیں اپنی حدود کا علم ہونا چاہیے اورکوئی ایسا کام ہر گز نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے ملک کی عزت پر حرف آئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیرہ خان نے کہا کہ بھارتی فلم میں کوئی ایسا کردار قبول نہیں کرونگی جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی برداشت کرنی پڑے ۔

میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اور پھرفنکارہ ہوں ،مجھے میرے وطن نے عزت اورپہچان دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام فنکار بڑے با اصلاحیت ہیں ۔ٹی وی ماڈلنگ فلم اور شوبز کے دیگر شعبوں میں ہمارے فنکاروں نے اپنی معیاری اداکاری سے پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے جو بڑے فخر کی بات ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل مائرہ خان بھارتی فلم ” رئیس “ میں بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :