اداکارہ میگھا کا طنزو مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ” میں لولی لولی ہوگئی “کا شالیمار تھیٹر میں آغاز

جمعہ 23 جنوری 2015 12:58

اداکارہ میگھا کا طنزو مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ” میں لولی لولی ہوگئی ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) تھیٹر کی مقبول اداکارہ میگھا کا طنزو مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ” میں لولی لولی ہوگئی “کا شالیمار تھیٹر میں آغاز ہوگیا ۔ مذکورہ ڈرامہ کیلئے اداکارہ میگھا نے خصوصی طور پر نئی ڈانس آئٹم تیا ر کی ہے جس کو شائقین ڈرامہ بہت پسند کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں پائل چوہدری ، صنم خان ، شمع رانا ، نیلو خان ، سنگم رانا ، ندیم برال ، حامد رنگیلا ، مٹھو جی ، افضل بوبی ، وسیم پنوں اور گڈو کمال سمیت دیگر شامل ہیں ۔

اس حوالے سے میگھا کا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہرکردار میں منفرد اور معیاری کردار میں نظرآؤں ۔میں فحش رقص کے سخت خلاف ہوں ، سچویشن کے مطابق رقص کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے ۔ مذکورہ ڈرامہ کے ہدایت کار سحر عباس اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں