بھارتی عدالت میں خود کش حملہ ، تین افراد جاں بحق

جمعہ 23 جنوری 2015 13:08

بھارتی عدالت میں خود کش حملہ ، تین افراد جاں بحق

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) بھارتی ریاست بہار میں ایک سول عدالت کے احاطے میں مبینہ خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت تین افرادجاں بحق اور چارزخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارلحکومت پٹنہ سے 70کلومیٹر بھوج پورمیں دوراراہ کی سول عدالت میں ایک خاتون مبینہ طورپر اپنے پر س میں رکھ کر بم لے آئی ۔

(جاری ہے)

خاتون جب قیدیوں کے لیے بنائے گئے بخشی خانہ کے قریب پہنچی تو پرس میں موجود بم پھٹ گیا جس کی وجہ سے پرس کی مالکن خاتون اور ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد مارے گئے ۔ابتدائی طورپر بارودی مواد کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیںہوسکا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور خدشہ یہ بھی ظاہرکیارہاہے کہ شرپسندعناصر نے کچہری جانیوالی خاتون کے پرس میں بم ڈال دیاہو۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ خاتون کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل امریکی صدر اوباما کی بھارت آمد کی وجہ سے سیکیورٹی انتہائی سخت ہے ۔

متعلقہ عنوان :