قومی شاہرا پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار‘ کوچ کے مسافروں اور ڈرائیوروں کو لوٹ لیا

جمعہ 23 جنوری 2015 14:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) قومی شاہرا پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار‘ کوچ کے مسافروں اور ڈرائیوروں کو لوٹ لیا‘ مسافروں کا چیک پوسٹ پر احتجاج‘ لوٹلے مال کی واپسی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ اکنامک زون تھانے کی حدود میں اور رسول آباد قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیوروں اور مسافر کوچوں میں سوار مسافروں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ لٹنے والے افراد نے چیک پوسٹ کے سامنے واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کا لوٹا ہوا سامان اور نقدی واپس دلائی جائے۔