رسول آباد کے قریب منشیات کے عادی شخص نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر خودکشی کرلی

جمعہ 23 جنوری 2015 14:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) رسول آباد کے قریب گوٹھ امیر بخش سولنگی میں منشیات کے عادی شخص نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

رسول اباد کے قریب کنڈیارو کے گوٹھ امیر بخش سولنگی میں 30 سالہ منشیات کے عادی ہاشم سولنگی کی بیوی تنگ اکر روٹھ کر میکے جا بیٹھی تھی جس کو منانے پر ناکامی پر اس نے گھر کے کمرے میں خود کو بند کرکے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اطلاع پر لاش تحویل میں لے کر اسپتال پہنچائی‘ متوفی چار بچوں کا باپ تھا۔

متعلقہ عنوان :