کوٹ ڈیجی ،مکان کی خستہ حال دیوار گرنے سے 2 سالہ بچہٰ جاں بحق

جمعہ 23 جنوری 2015 14:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) کوٹ ڈیجی کے علاقے ڈنل شاہ میں مکان کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 سالہ بچہ غلام مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا جسے نکال کر اسپتال لے جایا گیا‘ موت کی تصدیق کے بعد لاش گھر واپس لائی گئی‘ جہاں کہرام مچ گیا۔