بھارت فروری میں 20 ہزار پاکستانیوں کوطویل مدتی ویزے دیگا ‘بھارتی میڈیا
جمعہ 23 جنوری 2015 14:55
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) بھارتی اخبار”ہندوستان ٹائمز“ نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ بھارت میں قیام کرنے والے 20 ہزار پاکستانی سندھیوں کو بھارتی حکومت طویل مدتی ویزے یا شہریت دینے جارہی ہے ‘رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے سب سے بڑے شہر اندور میں 19سے20فروری کو اس سلسلے میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا، جہاں مرکزی حکومت ان 20 ہزار پاکستانیوں میں ویزے یا شہریت تقسیم کر یگی۔
اندور میں سندھیوں کی کثیر تعداد پاکستان سے مستقل طور پر بھارت منتقل ہو چکی ہے اور وہ بھارتی حکومت سے طویل مدتی ویزے اور شہریت کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔تارکین وطن ہندو ہیلپ سنٹر اور بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم کے چیئرمین شنکر للوانی نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں کہا کہ اس طرح کے کیمپ بھوپال میں 12 اور 13 فروری، بناسکا نتھا اور گجرات میں 19 اور 20 فروری میں منعقد کیے جائینگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.