سپریم کورٹ نے نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

جمعہ 23 جنوری 2015 14:56

سپریم کورٹ نے نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف دائر توہین عدالت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اورموجودہ وزیر اعظم کے خلاف کیخلاف دائر توہین عدالت کی الگ الگ درخواستیں نمٹادیں۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات دینے اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف چئرمین نیب کی تقرری نہ کرنے کو جواز بنا کر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواست غیر موثر ہوگئی ‘سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست کے مدعی محمود اختر نقوی نے عدالت سے استدعاء کی کہ وہ اب اس درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا اورعدالت اس درخواست کو خارج کرنے کی بجائے نمٹا دے،جس پر عدالت نے درخواست نمٹادی۔