برادر ملک کے سوگ پرعمران کا ذاتی سیاپے کا رونا آداب کیخلاف ہے، پرویز رشید

جمعہ 23 جنوری 2015 14:57

برادر ملک کے سوگ پرعمران کا ذاتی سیاپے کا رونا آداب کیخلاف ہے، پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ برادرملک کے یوم سوگ پرعمران خان کے ذاتی سیاپے کا رونا سماجی روایات،سفارتی آداب کے خلاف ہے، فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے دہشتگردوں کو نیست ونابود کرنے کی دعا کب مانگیں گے، عمران خان خدا کے گھر میں اپنے لیے سچ بولنے کی دعا فرمائیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات کو 70 ہزار مبصرین نے شفاف قرار دیا، عمران خان بھی انہیں تسلیم کر لیں، عمران خان جوڈیشل کمیشن کے دائرہ کار میں لفظ منظم دھاندلی شامل کرنے کے کیوں گھبراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :