راولپنڈی تباہی سے بچ گیا،ٹیکسلا سے بارود سے بھری گاڑی برآمد،2 دہشت گرد گرفتار

جمعہ 23 جنوری 2015 15:15

راولپنڈی تباہی سے بچ گیا،ٹیکسلا سے بارود سے بھری گاڑی برآمد،2 دہشت ..

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) راولپنڈی میں دہشت گردوں کی ایک اور کارروائی ناکام۔پولیس کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی برآمد کر لی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی ۔گاڑی میں بارود سے بھری تھی۔پولیس نے گاڑی میں موجود 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔گاڑی سے 75 کلو بارود برآمد ہوا جبکہ 78 کارتوس،100 سے زائد ڈیٹونیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس نے 2 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور ان سے مزید تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :