پٹرول بحران کی وجہ میڈیا کی غلط رپورٹنگ ہے :شاہد خاقان عباسی

جمعہ 23 جنوری 2015 15:24

پٹرول بحران کی وجہ میڈیا کی غلط رپورٹنگ ہے :شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول کا بحران میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پیداہواہے۔

(جاری ہے)

پٹرول بحران پر وزرات خزانہ ،وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی کی سینٹ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہواجس میں شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹرول بحران میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پیدا ہوا اگر میڈیا کی رپورٹنگ ٹھیک ہوتی تو پٹرول کی قلت کبھی بھی پیدا نہیں ہونی تھی ۔ ان کا کہناتھاکہ دراصل پٹرول کے استعمال میں اضافہ ہوا جو کہ پٹرول کی قلت کا باعث بنااور میڈیانے اس قلت کو غلط رپورٹنگ کی وجہ سے بحران بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :