محکمہ موسمیات کی جانب سے زلزلے کی پیشگی اطلاع کے لئے جدید آلات کی تنصیب

جمعہ 23 جنوری 2015 16:07

محکمہ موسمیات کی جانب سے زلزلے کی پیشگی اطلاع کے لئے جدید آلات کی تنصیب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں زلزلے کی نگرانی کے لیے جدید آلات نصب کر دئیے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زلزلے کی نگرانی کے لیے آلات کوئٹہ، خضدار، ڑوب، تربت، چترال، چراٹ، کٹاس، مظفر آباد، بالا کوٹ، لاہور، قلعہ منرد، اسلام آباد، تربیلا، گلگت، سکردو، پٹن، عمر کوٹ اور نگر پار میں لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق زلزلے کی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی تاہم اس کی نگرانی باقاعدگی سے کی جا سکتی ہے۔ زیر زمین سر گرمیوں کی درست نگرانی حفاظتی اقدامات کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔