ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فیورٹ ہیں، سٹیفن فلیمنگ

جمعہ 23 جنوری 2015 16:37

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فیورٹ ہیں، سٹیفن فلیمنگ

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ کی نظر میں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی اچھی فارم میں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناہے کہ عالمی کپ کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔ یہ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا کڑا امتحان ہوگا جس میں سرخرو ہونے کے لئے ایک حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔بھارت کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ 2011میں بھارت نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ کاٹائٹل حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :