پرویز رشید کی زبان درازی آقاوٴں کو خوش کرنے لیے ہے، شیریں مزاری

جمعہ 23 جنوری 2015 17:02

پرویز رشید کی زبان درازی آقاوٴں کو خوش کرنے لیے ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری2015ء) پرویز رشید کے بیانات اور الزامات پر تحریک انصاف کی جانب سے موقف دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آقاوٴں کو خوش کرنے کے لیے زبان درازی کرنا تو پرویز رشید کا شیوا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی عبادات پرویز رشید کے لیے نہیں بلکہ اللہ سبحان و تعالی کے لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز رشید کا وزیر اطلاعات ہونا پاکستانی سیاست کا ایک المیہ ہے پرویز رشید کو چاہئیے کہ وہ عمران خان کی پریس کانفرنس کی بجائے اپنے کام پر دھیان دیں۔

متعلقہ عنوان :