ہائیکورٹ نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹرائل کورٹ سے عمر قید کی سزاپانے والی ملزمہ کو بری کردیا

جمعہ 23 جنوری 2015 18:40

ہائیکورٹ نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹرائل کورٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں ٹرائل کورٹ سے عمر قید کی سزاپانے والی ملزمہ کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کاہنہ کی رہائشی سعدیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ٹرائل کورٹ نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں چار بار عمر قید کی سزاسنائی۔

فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزمہ کو سزاسنائی لہٰذاٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کی تفتیش کی جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمہ سعدیہ کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :