سکھر،ڈا کٹر خالد سو مرو کے قتل کے پا نچ اہم ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش پو لیس نے چا لان پیش کر دیا ،مقدمے کی سماعت10 فروری تک ملتوی

جمعہ 23 جنوری 2015 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) سکھر پو لیس نے15 روز جو ڈیشل ریمانڈ پورا ہو نے پر جمعیت علما ئے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈا کٹر خالد محمود سو مرو کے قتل کے پا نچ اہم ملزمان حنیف بھٹو، مشتا ق مہر، سارنگ علی طو طا نی، الطاف علی جما لی اور دریا خان جما لی کو سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر پو لیس نے ان کا چا لان بھی پیش کر دیا ہے پو لیس کے چا لا ن پیش کر نے کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت10 فروری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو پو لیس کے سخت پہرے میں بکتر بند گا ڑی میں عدالت لا یا گیا جبکہ عدالت میں بھی ملزمان کی پیشی کے موقع پر سیکیو رٹی کے انتہا ئی سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے گئے اور پو لیس کی بھا ری نفری مقرر کی گئی تھی اور عدالت کی جانب آنے اور جا نے والے تمام راستے رکا وٹیں کھڑی کر کے بند کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :