پشاور کیلئے نئی مسافر گاڑیوں کیلئے بیلجیم کی انٹرنیشنل کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے،ملک شاہ محمد خان وزیر،

انشاء اللہ جلد ہی اپنی سروس شروع کر دے گی جبکہ شہر کے اندر 95ماڈل سے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہو گی،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

جمعہ 23 جنوری 2015 19:14

پشاور کیلئے نئی مسافر گاڑیوں کیلئے بیلجیم کی انٹرنیشنل کمپنی سے معاہدہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پشاور شہر کیلئے نئی مسافر گاڑیوں کے لئے بیلجیم کی ایک انٹرنیشنل کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے جو انشاء اللہ جلد ہی پشاور میں اپنی سروس شروع کر دے گی ۔ جبکہ شہر کے اندر 95ماڈل سے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہو گی ۔

یہ انکشاف اُنہوں نے ٹیکسی ڈرائیور ز اینڈ ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ منظور احمد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران مالکان اور یونین کے عہدیداران کے اس خدشے کے پیش نظر کہ وہ بے روزگار ہو جائیں گے ، ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور ہمیں تمام طبقات کے مسائل کا بخوبی احساس ہے اسلئے مذکورہ یونین کے خدشات کے ازالے کے لئے بھی متبادل انتظامات کئے جائیں گے تاکہ کوئی بھی بے روزگار نہ ہو اس موقع پر مذکورہ یونین کے ارکان نے مطالبہ کیاکہ ان کی ٹیکسی گاڑیوں کو ائرپورٹ اور ہسپتال وغیرہ جانے کی اجازت دی جائے جس پر ملک شاہ محمد خان وزیر نے انکا مطالبہ مان لیا اورمتعلقہ ڈائریکٹر کو حکم جاری کیا کہ تمام پرانی گاڑیوں کو پشاور سے باہر کے فری پرمٹ دےئے جائے تاکہ انکی پریشانی اور مشکلات ختم ہوں اور ان کے مسائل حل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :