7 دنوں میں 7 براعظموں پر 7 میراتھن

جمعہ 23 جنوری 2015 19:41

7 دنوں میں 7 براعظموں پر 7 میراتھن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء)سال 2015 کے ورلڈ میراتھن چیلنج کا آغاز پچھلے ہفتے کو ہوا تھا جبکہ اس کا اختتام سڈنی آسٹریلیا میں ہونے والا ہے۔اپنی طرز کے اس انوکھے چیلنج میں 7 دنوں میں 7 براعظموں پر 7 میراتھن منعقد ہونا تھی۔ہر میراتھن 26.2 میل پر مشتمل تھی۔ اس چیلنج کے دوران انٹارکٹکا کے یونین گلیشئر، جنوبی امریکہ میں چلی، شمالی امریکہ میں میامی، یورپ میں سپین، افریقہ میں مراکش، ایشیا میں دوبئی میں میراتھن منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ساتویں میراتھن آسٹریلیا میں سڈنی کے مقام پر جمعے کو ہوگی ۔اس میراتھن میں مختلف ممالک کے 12 ایتھلیٹوں نے حصہ لیا۔ان بارہ میں سے دو کا تعلق بھارت سے ہے۔ میراتھن میں حصہ لینے والوں کو سب سے زیادہ مشکلات وقت پر اگلے براعظم پر پہنچے میں ہوئی، اس لیے تقریباً تمام ہی ایتھلیٹوں کو نیند کی کمی کی شکایت رہی۔ تمام ایتھلیٹ دوران پرواز سو کر اپنی نیند پوری کرتے رہے۔ورلڈ میراتھن چیلنج ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ 2016 کے میراتھن چیلنچ کے لیے ابھی سے رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ اس چیلنج سے متعلق مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔