سینٹ کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور سینیٹر زاہد خان کے درمیان جھڑپ، سینیٹر زاہد خان نے وزیر مملکت عابد شیر علی کے اجلاس میں شرکت کرنے اور خطاب پر بحث کرنے سے روک دیا ،سینیٹرنسرین جلیل نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو رفع دفع کرایا

جمعہ 23 جنوری 2015 20:11

سینٹ کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور سینیٹر ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) سینٹ کی مشترکہ کمیٹیوں خزانہ ،پانی و بجلی اور پٹرولیم کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور سینیٹر زاہد خان کے درمیان جھڑپ ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کمیٹی کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب سینیٹر زاہد خان نے وزیر مملکت عابد شیر علی کے اجلاس میں شرکت کرنے اور خطاب پر بحث کرنے سے انہیں روک دیا اور کہا کہ رولز اس کی اجازت نہیں دیتے جس پر عابد شیر علی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سینیٹر زاہد خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ میڈیا پر خبر بنانے کیلئے ہمیشہ اوچھی حرکتیں کرتے ہیں یہ اہم ترین ایشو ہے میں اس پر بات کرونگا جس پر دونوں میں توں تکرار شروع ہوگئی تو مشترکہ کمیٹیوں کی چیئرمین سینیٹرنسرین جلیل نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو رفع دفع کرایا ۔

متعلقہ عنوان :