لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ،

ایل ایس ای 25انڈیکس130.09پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6343.86 پربندہوا

جمعہ 23 جنوری 2015 20:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس130.09پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6343.86 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر97کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 62 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل9لاکھ 27ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2لاکھ93ہزا رحصص۔سلک بنک لمیٹڈکے1لاکھ6 ہزارحصص۔جبکہ عسکری بنک لمیٹڈکے78ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت14.47روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 19.90روپے کم ہو گئی۔