کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں15ارب88کروڑ روپے سے زائد کی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس120.38پوائنٹس کمی سے 34026.59پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 23 جنوری 2015 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس34100کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں15ارب88کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت26.15 فیصد کم جبکہ57.45حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی ،سیمنٹ اورکیمیکل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34191پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم ۔ فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34000پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا ۔تاہم کراچی اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ بلیو چپس کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر 34000کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ۔تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس120.38پوائنٹس کمی سے 34026.59پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 139کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب،88کروڑ26لاکھ97ہزار 627روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77کھرب40ارب 36کروڑ63لاکھ82ہزار613روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں22کروڑ72لاکھ89ہزار 90شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں8کروڑ4لاکھ90ہزار270 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت48.50روپے اضافے سے1075.15روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت31.00روپے اضافے سے1400.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے8600.00جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت90.68روپے کمی سے 1811.15روپے ہوگئی ۔جمعہ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ3لاکھ21ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت80پیسے اضافے سے48.74روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ30لاکھ84ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت14پیسے کمی سے17.86روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس101.89پوائنٹس کمی سے 22104.36پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس425.37پوائنٹس کمی سے 53107.48جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس52.28پوائنٹس اضافے سے 24544.87پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :