عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی کا امکان

جمعہ 23 جنوری 2015 20:55

عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء) کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کے بعد پابندی کا شکار فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے۔آئی سی سی کرپشن سے متعلق اپنے قوانین کو تبدیل کرنے پر غور کررہا ہے جس کا فائدہ عامر کو ہوسکتا ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں نظر آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر اور آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت کے قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر چار سال قبل دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کے لیے نوبال کیں۔آئی سی سی نے 2011 میں ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پابندی لگانے والے ج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر عامر پر پانچ سال، سلمان بٹ پر دس سال اور آصف پر سات سال پابندی لگائی گئی تھی جبکہ تینوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :