پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قابل قبول نہیں ،امریکہ ،ممبئی حملے کے پیچھے موجود دہشت گردوں کو ہر حالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،امریکہ صدر اوباما ، نائن الیون اور ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک اپنی سلامتی اوردفاع کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں ،انٹرویو

جمعہ 23 جنوری 2015 21:17

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قابل قبول نہیں ،امریکہ ،ممبئی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قابل قبول نہیں  ممبئی حملے کے پیچھے موجود دہشت گردوں کو ہر حالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گابھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں براک اوباما نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استقامت کے ساتھ جما ہوا ہے، نائن الیون اور ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک اپنی سلامتی اوردفاع کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ممبئی حملے کے پیچھے موجود دہشت گردوں کو ہر حالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات باہمی احترام کے رشتے پر قائم ہیں جہاں دونوں ایک دوسرے کی تاریخ اور روایات سے بخوبی واقف ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی کو اہمیت دیتے ہیں، ان تعلقات میں ایک دوسرے کے مفادات کے مد نظر رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات دو طرفہ خواہش کے باجود تیزی کے ساتھ مضبوط نہیں ہوسکے تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرائی پیدا کرنے کی موجودہ کوششیں کامیاب رہی ہیں،گزشتہ کچھ سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے اور امریکی اور بھارتی نوجوانوں کو ملازمت کے بہتر مواقع میسر آئے ہیں  دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں میں بھی اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :